ادہم پور//محکمہ سوشل فارسٹری اورمحکمہ تعلیم کی جانب سے ہائر سکینڈری اسکول کھون مجا لٹہ میں ایک روزہ ماحولیاتی جانکاری پروگرام کا انعقاد کیاگیا،جس میں ڈی ایف او ادہمپور مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔انہوں نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے گرد ونواح کا ماحول صاف رکھنے اور لوگوں کو اس بارے میں جانکاری فراہم کی تلقین کی، تاکہ ان کا ماحول کے تئیں رویہ تبدیل ہو جائے ۔ ڈی ایف او نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلے میں پاخانہ کرنے سے بہت ساری محلق بیماریاں پھیلنے کے خطرات لاحق ہیں اس لئے گھروں میں بیت الخلا تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو اس امر میں ہر ممکن کوشش کرنی چائے وہ لوگوں کو اس بارے میں جانکاری دیں۔ انہوں ضلع کو سرسبز رکھنے کی تلقین کی اور کہا اس کے لئے شجر کاری مہم چلا کر زیادہ سے زیادہ پیڑ لگائے جائیں اوراپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں۔پروگرام میں ہائر سکینڈری اسکول کے پرنسپل ڈی پی شرمااورادارے کے دوسرے ملازمین موجود تھے۔