متعدد پہاڑی تنظیموں نے بھاجپا کنونشن کی حمایت کی

راجوری //جمعہ کے روزراجوری ضلع میں کئی پہاڑی تنظیموں نے بھاجپا کی جانب سے منعقد شدہ کنونشن کی حمایت کی ۔خطہ پیر پنچال میں منعقدہ ہونے والے پروگراموں میں ’نان بھاجپا ‘ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے بھاجپا کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی ۔ان دو ڈی ڈی سی ممبران میں پونچھ ضلع کے سرنکوٹ اے سے سہیل ملک اور راجوری کے تھنہ منڈی سے ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میرنے بھی کنونشن میں شرکت کی تاہم عبدالقیوم میر کا تعلق کانگریس جماعت سے ہے ۔پہاڑی ایس ٹی فورم، پہاڑی جوائنٹ فورم، پہاڑی ویلفیئر فورم سمیت کئی پہاڑی تنظیموں نے بی جے پی کی ریلی میں ہزاروں فورم کے رضاکاروں کے ساتھ شرکت کی۔پہاڑی فورم کے ممبران نے پہاڑی قبیلے کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔پہاڑی کارکن محمد شباز پہاڑی نے کہاکہ پہاڑی قبائل کو ایس ٹی کا درجہ دینا ایک دیرینہ مطالبہ ہے لیکن کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا اور موجودہ حکومت نے ایک مثبت اشارہ دیا ہے جس سے ہمارے لئے امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے مثبت اقدامات کی وجہ سے پہاڑ ی قبائل کی جانب سے پارٹی کی حمایت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔