سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان سے متعدد وَفود اور اَفراد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں اَپنی شکایات اور مطالبات گوش گزار کئے۔وَفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے اور مشیرسے مداخلت کی درخواست کی۔جے کے ٹی ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے ایک وَفد نے مختلف مسائل اُجاگر کرتے ہوئے اَپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی اور ان کے فوری ازالے کی مانگ کی۔بانڈی پورہ کے ایک اور وَفد نے دیگر مسائل کے علاوہ اَپنے علاقے میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا مسئلہ اُٹھایا۔اِسی طرح ایک اور وفد نے اَپنے علاقے میں مختلف سہولیات کی اَپ گریڈیشن کا مسئلہ گوش گزار کیا۔سری نگر اور دیگر علاقوں کے کئی وَفود اور اَفراد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقاتکی اور مختلف محکموں بشمول پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلقہ اَپنے معاملات اُٹھائے۔مشیر بصیر خان نے تمام وفود اور اَفراد کو بغور سنا اور ان کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔ اُنہوں نے کہا کہ جائز مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ مشیر موصوف نے چند مسائل کے ازالے کے لئے اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔
متعدد وَفود بصیر خان سے ملاقی،مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
