سرینگر//سرینگر کے متعدد نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدرالطاف بخاری نے کہاکہ قومی تعمیراور مثبت سرگرمیوں نوجوانوں کی شمولیت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرتی مسائل کو مکمل طور پر مختلف نقطہ نظر سے سمجھنے کے لئے نوجوانوں کے نئے اختراعی خیالات سے دنیا میں تبدیلی رونما ہورہی ہے،چاہے وہ ٹیکنالوجی ہو یا سیاست ، نوجوانوں نے خود کو مثبت تبدیلی کے ایجنٹ کے طور ثابت کیا ہے۔ادھراپنی پارٹی نے سوشل میڈیا ونگ میں عہدیداروں کونامزد کیاہے۔سجادہ بشیر کو سوشل میڈیا کنوئینر ، شیما فاروقی کو سوشل میڈیا اینڈ کیمونی کیشن کنوینئر اور سید فضل کاشانی کو سوشل میڈیا کنوینئر/انچارج پبلک گریونس بنایاگیاہے۔ اس کے علاوہ حادی حضور کو سٹوڈنٹ ونگ صوبائی سیکرٹری کشمیر اور نافیہ شاہ کو ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری کشمیر بنایاگیاہے۔اپنی پارٹی نے خواتین ونگ صوبہ کشمیر میں عہدیداروں کونامزدکیاہے۔ صوبیہصدف، شائستہ اسلم اور ڈاکٹر عصمت کو صوبائی نائب صدر کشمیر، افروزہ، سوریہ کو صوبائی سیکریٹری کشمیر، نزہت آرا کو صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کشمیر، سجادہ بشیر کو کارڈی نیٹر خواتین ونگ، رافیہ اقبال کو ضلع صدر گاندربل ، ارم لطیف کو ضلع صدر سرینگر، فردوسہ اختر کو ضلع صدر بانڈی پورہ، فردوسہ گیلانی کو ضلع صدر کپواڑہ، عارفہ بیگم کو ضلع صدر کولگام اور شکیلہ بانو کو ضلع صدر بڈگام کے عہدے تفویض کئے گئے۔