جموں //متعدد سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمو لیت اختیار کر لی ۔اس سلسلہ میں شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سنیئر لیڈران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے این سی زمینی سطح پر مضبوط ہو گئی ۔اس اجلاس میں پارٹی سنیئر لیڈر علی محمد ساگر ،معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفےٰ کمال ،رتن لعل گپتا ،شیخ بشیر احمد ،ٹھا کر کشمیر ا سنگھ ،برج موہن سنگھ ،یوتھ نیشنل کا نفرنس صوبائی صدر اعجاز احمد جان بھی موجودتھے ۔دیگر سیاسی پارٹیوں کے جن کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ان میں بال کرشن ،اشرف علی ،اشوک کمار ،محمد صدیق ،مدن لعل ،ترسیم لعل ،رتن لعل ،بلبیر کمار،ہربنس سنگھ ،کمل کمار،سنیل گپتا ،سدیش کمار ودیگران شامل ہیں ۔
متعدد سیاسی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا دعویٰ
