سرینگر //جموں و کشمیر میںجمعرات کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار 271تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2769افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 81ہزار628ہوگئی ہے ۔ اس دوران وائرس سے مزید 37افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 3739تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 26سفر کرنے والوں سمیت 2769افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 946جموں جبکہ 1805کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1805متاثرین میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 1797افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 1805متاثرین میںسرینگر میں377، بارہمولہ میں260، بڈگام میں195، پلوامہ میں 196، کپوارہ میں217، اننت ناگ میں205، بانڈی پورہ میں78، گاندربل میں 96، کولگام میں 146 اور شوپیان میں35افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد173052ہوگئی ہے۔اس دوران مزید13افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں1، جی ایم سی اننت ناگ میں1، سکمز بمنہ میں1،سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں2، رعناواری اسپتال میں1، جی ایم سی بارہمولہ میں1، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں ایک اور ٹروما اسپتال بجبہاڑہ میں ایک فوت ہوا ہے۔ اسطرح صوبے میں ابتک1931افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔جموں صوبے میں جمعرات کو964افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے18بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 946افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے964متاثرین میں جموں میں384، ادھمپور میں63، راجوری میں95، ڈوڈہ میں88، کٹھوعہ میں50، سانبہ میں35، کشتواڑ میں22، پونچھ میں47، رام بن میں78اور ریاسی میں102افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد108576ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 24افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں9، جی ایم سی کٹھوعہ میں 1، جی ایم سی راجوری میں5، گاندھی اسپتال راجوری میں ایک، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں 3، فورتھ اسپتال امرتسر میں ایک، کپٹل اسپتال امرتسر میں ایک، فورٹس اسپتال امرتسر میں ایک جبکہ 3افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1800کا ہندسہ پار کرکے 1808تک پہنچ گئی ہے۔
لداخ میں 2فوت،235نئے معاملات درج
نیوز ڈیسک
لداخ// لداخ میںبھی کورونا کی قہر سامانیاںجاری ہیں ۔ جمعرات کو لداخ میںمزید دو مریضوںکی موت ہوئی جبکہ 235نئے مثبت معاملات درج کئے گئے۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 18045جبکہ اموات کی تعداد 181تک پہنچ گئی ہے۔ اموات لیہہ اور کرگل میں درج کی گئیں۔لیہہ میںمرنے والوں کی تعداد 132جبکہ کرگل میں 49مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے ۔لیہہ سے 196جبکہ کرگل سے 39نئے کیس درج کئے گئے۔