مبارک گل کا حلقہ انتخاب عید گاہ کا چنائوی دورہ

سرینگر// سابق ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عید گاہ کے متعدد علاجات کادورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کی ضلع ترقیاتی کونسل کی خاتون امیدوار نزحت آرابھی تھی ۔ مبارک گل نے چنائوی دورہ کے دوران نواب بازار، قلمدان پورہ ،مجاہد منزل، آروٹھ، زینہ کدل و دیگر علاقوں کے لوگوں سے مل کر ان کو اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کونسل کی امیدوار نزہت آرا کے حق میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔اس موقعہ پرمبارک گل نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے تمام لیڈران کی کوشش شروع سے یہی رہی ہے تعمیرو ترقی و امن شانتی کی بحالی ہو۔