جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور بحالی اور تحفظی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مبارک منڈی کمپلیکس کے مختلف حصوں کا چکر لگایا او رجاری بحالی اور تزئین و آرائش کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے کام کی پیش رفت اور معیار کا معائینہ کیا جو تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایم ایم ایچ سی نے مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس میں لائبریری کی عمارت کو کیفے ٹیریا میں تبدیل کر کے جو 3.14 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع ہونے کی تاریخ سے 15 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ کیفے ٹیریا سے متعلق کاموں میں روایتی چھت بنانے کے لئے موجودہ آر سی سی سلیب کو ختم کرنا ، روایتی فرنیچر کی فراہمی او رفکسنگ ، سینیٹری اور الیکٹرک فٹنگ شامل ہیں۔اِس موقعہ پرکام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا کہ پہلی منزل اور تہہ خانے کی چھت کو ختم کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور عمارت کے جنوب مغربی سرے کے لئے ساختی سلائی بھی مکمل ہوچکی ہے جہاں تہہ خانے کے لئے روایتی چھت بنانے کے لئے آئی ایس ایم بی او رلکڑی کے جوسٹ کی خریداری کا کام جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے مبارک منڈی میں تزئین و آرائش کے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ اَفراد کو مخصوص ہدایات جاری کیں کیوں کہ یہ کمپلیکس جموں شہر کے سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز بننے کی اُمید ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو اَفرادی قوت میں اِضافہ کرکے کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت دی اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام زیر تکمیل کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تمام جاری کاموں کی جلد تکمیل کے لئے ٹھیکیداروں ، کنسلٹنٹس کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لئے مستقل رابطے میں رہیں ۔چیف سیکرٹری نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ باوقار ہرٹیج کمپلیکس کے جمالیاتی ماحول کو برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھیں۔