ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ

ڈوڈہ //بجلی کے ماہانہ کرایا میں اضافہ کرنے کے خلاف ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویڑن گندوہ واقع گواڑی میں احتجاج کیا جس دوران مظاہرین نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کے اس فیصلے کے خلاف نعرہ بازی کی۔سماجی کارکن نیاز احمد نے کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے اور ان محکمہ نے بہتر نظام بنانے کے بجائے ماہانہ فیس 378 سے بڑھا کر 579 روپے کیا ہے۔احتجاجی مظاہرین میں شامل لوگوں نے کہ مہنگائی کے اس دور میں مزدور پیشہ افراد کی زندگی مشکل بن گئی ہے اور غریب لوگوں کے گھروں میں صرف ایک بلب جلایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھاری کرایا وصول کیا جارہا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔نائب سرپنچ امتیاز احمد شیخ نے بجلی فیس بڑھانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غریب عوام مخالف قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی مشکل سے ماہانہ سو روپے ادا کرنے کا اہل ہے۔انہوں نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے و بہتر بجلی نظام بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔