اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی سے پندرہ کلو میٹر دور کنٹرول لائن پر واقعہ ماڑیاں کمل کوٹ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل جبکہ 10 دیگر افرد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سومو گاڑی زیر نمبر jk05c-0452 پہلی پورہ بونیار سے زیارت شریف قاضی ناگ کمل کوٹ اوڑی کے لئے روانہ ہوئی۔دوپہر 12.30 منٹ پر ماڑیاں کمل کوٹ میں اچانک گاڑی کو حادثہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام زائرین زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت نازک بنی۔تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس چوکی کمل کوٹ کی مدد سے اوڑی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا شدید زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ خاتون فاطمہ بیگم زوجہ سمیر حسین ساکنہ پہلی پورہ زخموں کی تاب نہ لاکر جل بسی جب کہ شدید زخمیوں میں دانش احمد،سید آزاد حسین،رافعیہ بانو ساکنہ پہلی پورہ کو ضلع ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جب کہ دیگر سات زخمی جن میں اختر،صدف بانو،محمودہ بیگم،محمونہ بانو،مسرت بانو،نصرت بیگم ساکنہ پہلی پورہ اور بی بی گلشن ساکنہ بمیار بونیار شامل ہیں جو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی میں زیر علاج ہیں ۔ایس ایچ او اوڑی غلام احمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس درج کر کے حادثے کی مزید تحقییقات شرع کر دی ہے۔