منڈی// ضلع پونچھ کے دور دراز گاؤں اور سرحدی علاقہ ساوجیاں کے ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں کھیلو انڈیاکے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے زیراہتمام کھو کھو اور رسہ کشی کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 طلبانے شرکت کی۔ اس ایونٹ کو وزارت کھیل و امور نوجوانان نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا اور اسی کے تحت ادارہ اور تمام شرکا کو شرکت کے ای سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے ۔ یہ پروگرام پرنسپل ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ساوجیاں انور خان کے مجموعی کنٹرول اور نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کا اہتمام نوڈل آفیسر فٹ انڈیا پرویز خان جسمانی تعلیم کے لیکچرار نے کیا تھا۔ پرنسپل نے طلبا کو یقین دلایا کہ زائد از نصابی سرگرمیاں اسکول میں سیکھنے والوں کی مجموعی شخصیت کی ترقی کے لئے جاری رکھی جائیں گی۔