ماؤنٹ مونگانوئی/سلامی بلے باز محمود الحسن جوئے (70 ناٹ آؤٹ) اور نجمل شانتو(64) نیشاندار ہاف سنچریوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کی اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں اسٹمپ تک دو وکٹ گنوا دیے۔ 175 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز پانچ وکٹوں پر 258 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ ہنری نکولس نے اپنی اننگز کو 32 رنز سے آگے بڑھایا۔ نکولس ایک سرے سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے جبکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ راچن رویندرا چار، کائل جیمیسن چھ، ٹم ساؤتھی چھ اور نیل ویگنر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نکولس 127 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنانے کے بعد آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں 43رنز کی مضبوط شروعات کی۔ شادمان اسلام 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حسن جوئے اور نجمل نے دوسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی سنچری شراکت قائم کی۔ نجمل 109 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹمپ پر حسن جوائے 211 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 70رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں اور کپتان مومن الحق 27گیندوں میں آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش اس وقت میزبان ٹیم کے اسکور سے 153رنز پیچھے ہے۔(یواین آئی)