گاندربل//پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق گاندربل ضلع کے علاقہ مانسبل علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ کے اندر ایک فوجی اہلکار نے جمعہ کو خود کشی کرلی۔
مانسبل میں قائم 207 ویںبٹالین سے منسلک فوجی اہلکار نے کیمپ کے اندر گلے میں پھندہ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کن وجوہات کی بنا پر فوجی اہلکار نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کر لی۔