مالیاتی خواندگی مرکز نے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

جموں //مالیاتی خواندگی مرکز کی طرف سے ضلع سانبہ میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع کے چک رام چند اور کٹلی گائوں میں جموں وکشمیر گرامین بینک و نبارڈ کے اشتراک سے منعقدہ اس بیداری کیمپ کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس بیداری کیمپ کا افتتاح جنک راج انگرال کی جانب سے دیگر آفیسران کی موجودگی میں کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انشورنس محکمہ کے ایچ او ڈی وپن گپتا نے کہا کہ ریاست میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کی عمل آوری میں گرامین بینک ایک اہم رول ادا کر رہا ہے ۔اس بیداری کیمپ کے دوران مقررین نےPMSBY، PMJDYاور PMJJBY اسکیموں کے بارے میں مقامی لوگوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں بینک برانچ سانبہ کے سربراہ راہل سلاتھیہ نے کہاکہ گرامین بینک نے ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک اہم اقدامات اٹھا رہا ہے ۔کیمپ کے دوران اراکین نے پی او ایس مشین ،ڈیبٹ کارڈ ،موبائل بینکنگ سروس ،بینک سروس سے متعلق ایس ایم ایس ودیگر سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔