ماسک نہ پہننے کی سزا

حیدرآباد//تلنگانہ میں کورونا معاملات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست بھرمیں 23 مارچ سے ابھی تک ماسک نہ لگانے والے 70 ہزار845 افراد کے خلاف پولیس نے آرٹیفشل انٹلی جنس کے ذریعہ معاملات درج کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف نیشنل ڈیزاسٹرایکٹ کے تحت معاملات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔یواین آئی