ماسٹر محمد یونس 41سالہ ملازمت کے بعد سبکدوش

منجا کوٹ //ہیڈ ماسڑگور نمنٹ ہائی سکول حیات پورہ محمد یونس اپنی سروس مکمل کر کے سبکدوش ہوگئے ہیں جبکہ ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔آفیسر موصوف نے محکمہ ایجوکیشن میں 41برسوں تک اپنی خدمات انجام دی ۔تقریب میں محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ملازمین ،علاقہ کے معززین و پنچایتی اراکین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔تقریب کے دوران مقررین نے کہاکہ موصوف نے اپنی ملازمت کے دوران ایمانداری اور محنت ولگن کیساتھ اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔غور طلب ہے کہ ماسٹر محمد یونس نے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔مقررین نے موصوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔