سرینگر//بڈگام میں گلمرگ مازہامہ روڑ پر”اوکی نوا“ الیکٹرک اسکو ٹروں اور موٹر سائیکلوں کے شو روم کا افتتاح کیا گیا۔اس شوروم کا افتتاح اے آرٹی او بڈگام مبشر احمد نے گلوبل آٹو موبائل کے ڈائریکٹر نصیر احمد کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر الطاف احمد وانی، جاوید احمد بھی موجود تھے۔ جی بی آٹو موبائلز کے ڈائریکٹر جاوید احمدصوفی،معراج الدین وانی اور این ایچ موٹرس کے ڈائریکٹر نصیر احمد بنگرو بھی تقریب پر موجود تھے۔ بڈگام میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا شو روم ہے،جہاں پر مخصوص طور پر الیکٹرک آٹو موبائلز کی خریداری ہوگی جبکہ ان مصنوعات پر سرکار کی طرف سے رعایت بھی حاصل ہوگی۔تقریب کے دوران مالکان نے کہا ” ہمارا منشا بغیر پٹرول،بغیر ماحولیاتی آلودگی اور بغیر صوتی آلودگی مصنوعات کو فروخت کرنا ہے“۔