گاندھی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں حکمراں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نائب صدر آئی کے جاڈیجا نے آج کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا پورا امکان ہے ۔ مسٹر جڈیجا نے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی کی ایک میٹنگ سے قبل صحافیوں سے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کا پورا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت، پارٹی کارکن، رہنما اورتنظیم انتخابی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اسی کے مطابق انتخابی پروگراموں کاروڈ میپ تیار کر رہی ہے ۔ دریں اثنا، اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کے لئے آج احمد آباد میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر پر ریاستی انچارج راجیو ساتو، اپوزیشن لیڈر پریش دھاناني اور ریاست کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں کے انتخابی مشاہدین کی موجودگی میں میٹنگیں کر رہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن میں ان سبھی سیٹوں پر بی جے پی کی جیت ہوئی تھی۔یواین آئی