سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی کی صدارت میں منعقد ہوئی اور ماحول سے مطابق معاملات زیر بحث آئے ۔میٹنگ میں پولیو شن کنٹرول بورڈ ، ٹرانسپورٹ ، ٹریفک اور خوراک و رسدات محکموں سے تعلق رکھنے والے افسروں نے شرکت کی۔کمیٹی نے ریاست میں گاڑیوں سے خارج ہونے والے نقصان دہ مواد سے ماحول کی کثافت کو روکنے کے بارے میں کئی تجاویز پیش کی گئیں۔ارکان قانون سازیہ نیلم کمار لنگے ، دویندر کما رمنیال ، بشیر احمد ڈار ، محمد عباس وانی ،عبدالرحیم راتھر اور انجم فاضلی میٹنگ میں موجود تھے اور انہوں نے اپنی قیمتی آراء سے میٹنگ کو روشناس کیا۔کمشنر سیکرٹری ٹرانسپور ہمت کمار شرما نے کمیٹی کو محکمہ ٹریفک کی طرف سے سرینگر اور جموں شہروں میں ماحول کی کثافت کے اثرات کو روکنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔چیئرپولیوشن کنٹرول بورڈ ،کمشنر سیکرٹری فوڈ سول سپلائز نے بھی کمیٹی کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی۔سیکرٹری لیجسلیٹیو اسمبلی ،ٹرانسپورٹ کمشنر ، کنٹرولر ایل ایم ڈی،منیجنگ ڈائریکٹر ایس آر ٹی سی ، ڈائریکٹر ایکولوجی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔