یو این آئی
جموں//جموںوکشمیر کے ریاسی ضلع میں ترکوٹہ نگر پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں ایک خاتون یاتری کے قبضے سے پستول اور چھ راونڈ برآمد ہوئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے خاتون کی گرفتاری عمل میں لا کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں 14اور 15مارچ کی درمیانی شب ایک خاتون یاتری جس کی شناخت جیوتی گھپتا
کے بطور ہوئی کے قبضے سے ایک پستول اور چھ راونڈ برآمد ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ضبط شدہ پستول کا لائسنس کچھ سال پہلے ہی ختم ہو چکا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔