جموں //مائر کالج آف ایجوکیشن میں انعاماتی تقسیم کیلئے سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس دوران کالج کے چیئرپرسن ڈاکٹر ارون کے گپتا مہمان خصوصی جبکہ وائس چیئرمین ڈاکٹر رینو گپتا مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئیں ۔تقریب میں ڈائریکٹر و پرنسپل کالج ڈاکٹر ادت گپتا، ڈین اکیڈمکس کالج ڈاکٹر این آر شرما، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ایچ آر شان، پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر مول راج شرما،صدر یو جی ڈیپارٹمنٹ روہنکا شرماو دیگران بھی موجو دتھے ۔اس دوران کنونیئر کو کریکولر کمیٹی کومل شرما نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔اس دوران مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا ۔مقررین نے طلباپر زور دیاکہ وہ آئندہ بھی اسی طرح سے اسی محنت سے کام کریں تاکہ ان کا اور ان کے والدین کا نام روشن ہوسکے ۔