جموں //شہر کی ترقی میں اضافہ کرنے کےلئے جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے جمعہ کے روز کیبل کار پروجیکٹ کے تین مقامات یعنی کہ مہا مایا ،باہو فورٹ علاقہ اور پیر کھو کا مئیر کے تکنیکی صلاح کار راکیش کمار گپتا، نوڈل افسر جے ایم سی انیل گپتا، کیبل کار پروجیکٹ کے ڈپٹی پروجیکٹ منیجر ،پروجیکٹ پر کام کر رہے میکنکل ٹیم اور شہر کے معزز شہریوں کے ہمراہ دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے کئی کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور ڈپٹی پروجیکٹ منیجر سے مزید ویو پوائنٹ ، آرچیٹیکچرل اینڈ آرٹ فنواروں ،آرام کرنے کے شلٹر کی تعمیر کرنے، گھنی شجر کاری، سجاوٹی بینچوں کو نصب کرنے بشمول ان مقامات کی جانب راستے میں پھولوں اور پودوں کے لٹکتے گملے لگانے کی ہدایت دی۔پیر کھو میں مئیر نے کیبل کا رپروجیکٹ اتھارٹیز کو ویٹنگ شلٹروں ،مناظر اور دریائے کے کناروں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت دی، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوںکو اسکی جانب کشش ہو ۔مئیر نے اس موقعہ پر کہا کہ پروجیکٹ ایک ماہ کے اندر اندر قابل کار بنایا جائے گا۔