جموں// شہر کے لوگوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کے اعادہ کو جاری رکھتے ہوئے جموںمیونسپل کمیٹی کے مئیر چندر موہن گپتا نے کونسلروں شاردا کماری اور شام لعل و ایگزیکٹو انجینئر ورن گپتا، جونیئر انجینئر و جے ایم سی کے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ وارڈ نمبر 47اور48 بشمول باہو فورٹ، گورکھا نگر کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کرکے انکی شکایات سن لیں۔مقامی لوگوں نے مئیر کو اپنے مسائل جیسے کہ صفائی و ستھرائی ،گہرے نالوں کا ملبہ صاف کرنے،نالیوں میں روکاوٹوں کو دور کرنے ،آوارہ جانوروں اور کتوں کو اُٹھانے ،گلیو ں اور نالیوںکی مرمت کرنے ،اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنیکا بھی مطالبہ کیا۔مئیر نے موقعہ پر ہی افسروں کومقامی لوگوں کے مطالبات حل کرنے کی ہدیت دی۔بعد ازاں ، مئیر نے کالیکا کالونی ،باہو فورٹ کے نزدیک سلبھ شوچالیہ کا سنگ بنیاد رکھا،جو کہ مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔اس موقعہ پر سلبھ انٹرنیشنل کے نمائندے بھی موجود تھے۔مئیر نے مقامی لوگوں سے خشک اور گیلا کوڈا کرکٹ اپنے طور سے ہی علحیدہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے پالی تھین اور کوڈا کرکٹ نالیوں میں نہ پھینکنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے لوگوں کو جموں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ شہر کو خوبصورت بنا جا سکے۔