سرینگر//نرین نشاط اور کارپورہ میں جے اینڈکے لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی نے ناجائز تعمیرات کومنہدم کیا۔نشاط کے پہلومنزگام اورکارہ پورہ میں ایک دومنزلہ مکان،چھت،بنیادکیلئے پلنتھ،ایک کمرہ اورایک شیڈ کو گرادیا۔انہدامی کارروائی کے دوران اتھارٹی کی ٹیم کو پولیس کاتحفظ حاصل تھا۔ایک بیان میںجے اینڈکے لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ناجائز تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور جوکوئی بھی ناجائز تعمیرات میں ملوث پایاجائے گااس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔