لندن ، 26 جون (یو این آئی) چیلسی کے ہاتھوں مانچسٹر سٹی کی 2-1 سے شکست کے ساتھ لیورپول نے سات میچ باقی رہتے 30 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلش پریمیر لیگ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔جمعرات کو اسٹین فورڈ برج میں مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی کی 2-1 سے جیت کے ساتھ لیورپول کو فاتح قرار دیا گیا۔ لیورپول نے آخری بار 1989-90 میں بطور فرسٹ ڈویژن لیگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے بعد سن 1992 میں انگلش پریمیر لیگ تشکیل دی گئی۔ یہ لیورپول کا 19 واں لیگ ٹائٹل ہے ۔جارج کلوپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت بدھ کے روز لیورپول نے کرسٹل پیلس کو 4-0 سے شکست دیکر 23 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا تھا۔ اس کے بعد اسے دوسرے نمبر پر قائم مانچسٹر سٹی کے ہارکر پوائنٹس گنوانے کی ضرورت تھی اور ایسا ہی ہوا۔ لیورپول نے سات میچ باقی رہنے کے باوجود ٹائٹل جیت لیا۔ چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو کرسچن پلسیچ اور ولیم کے گولوں سے شکست دے کر لیورپول کی خشک سالی کا خاتمہ کرنے میں مدد فراہم کی۔لیورپول کے کپتان جارڈن ہینڈرسن نے اسکائی اسپورٹس کو بتایا کہ یہ حیرت انگیز ہے اور اس خوشی کا اظہار کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔جبکہ کلوپ نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یہ توقع سے زیادہ اور میری توقع سے زیادہ ہے ۔ موجودہ ٹیم کو 1989-90 کی فاتح ٹیم کینی ڈالگلیش نے مبارکباد دی۔لیگ کو کورونا کی وبا کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور تین ماہ کے وقفے کے بعد میچ بغیر تماشائیوں کے شروع ہوئے تھے اور لیور پول نے سات میچ باقی رہ کر ٹائٹل جیت لیا ۔ لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ (2000-01) اور مانچسٹر سٹی (2017-18) کے مشترکہ ریکارڈ توڑ دیئے ، جنہوں نے پانچ میچ باقی رہ کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔مانچسٹر سٹی کی شکست کے بعد لیورپول کو دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی پر سات میچ باقی رہتے 23پوائنٹ ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو گئی۔ جرگن کلوپ کی ٹیم اپنی 19ویں جیت کے بعد 20 ٹائٹلز کے ریکارڈ سے ایک قدم پیچھے رہ گئی ہے ۔ لیورپول گذشتہ سیزن میں ایک دلچسپ فنش میں رنر اپ تھی۔ کلوپ نے اس جیت کو لیورپول کے شائقین ، سابقہ کھلاڑیوں اور منیجروں کو وقف کیا ہے ۔لندن کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا چیلسی اور مانچسٹر سٹی کا میچ جیسے ہی انجری ٹائم میں داخل ہوا لیورپول کے مداحوں نے جشن منانا شروع کردیا۔ لیورپول نے پچھلے 12 مہینوں میں چمپئنز لیگ ، یوئیفا سپر کپ اور ورلڈ کلب کپ جیتا ہے لیکن انھیں انگلینڈ کی ٹاپ ٹیم ثابت کرنے کے لئے انگلش پریمیر لیگ ٹائٹل کی ضرورت تھی۔یو این آئی