سری نگر//بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 152 ویں سالگرہ اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی 117 ویں سالگرہ منانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون اور سول سیکرٹریٹ میں افسران اور ملازمین کو سوچھتا عہد دے کر تقریبات کی قیادت کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ عہد جموںوکشمیر حکومت اور ہر فرد کا عزم ہے کہ وہ دونوں عظیم رہنمائوں کے نظریات کو آگے بڑھائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن اربن ۔2.0 اور اٹل مشن فارری جیونیشن اینڈ اَربن ٹرانسفارمیشن(AMRUT) ۔2.0جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اکتوبر 2021ء کو کیا ہے، صاف شہری جگہوں اور پانی سے محفوظ شہروں کا تصور پیش کرتا ہے ۔ہمیں وقت کے ساتھ اہداف کو پورا کرنے کے لئے مشن وضع پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے امرت مشن 1.0 کے تحت منصوبوں کو جلد اَز جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی میں سوچھتا پکھواڑا بنایاجائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3اکتوبر سے 18 اکتوبر تک سول سیکرٹریٹ اور پورے جموںوکشمیر یوٹی کے فیلڈ دفاتر میں منصوبہ بند طریقے سے صفائی کی مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنران سے کہا کہ وہ اَپنے اَپنے اَضلاع کے لوگوں میں مسابقت کا احساس پیدا کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام 20 اَضلاع میں مقابلہ ہونا ضروری ہے تاکہ باشندے اَپنے شہروں ، قصبوں اور محلوں کو صفائی ستھرائی اور کوڑاکرکٹ سے صاف رکھنے کی ترغیب دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سوچھ ابھیان کو کامیاب بنانے کے لئے پی آر آئی کے اراکین اور اَفسران پر زور دیا کہ وہ جدید خیالات جیسے جھیل ، آبی ذخائر ، سکول یا جگہیں اپنانا صفائی مہم کے لئے عوامی اہمیت پر کام کریں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، اِنتظامی سیکرٹری ، صوبائی کمشنر ، آئی جی کشمیر ، ڈی سی ، ایس پی ، اور مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ سوچھتا عہد میں شرکت کی۔
لیفٹینٹ گورنر کاصفائی منصوبوں کے بروقت تکمیل پرزور
