جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال (جی ایم سی ایچ) میں کووِڈ۔19 ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگانے کے بعد کہا ’’میں نے آج یہ ویکسین لی ہے ،یہ ایک ہموار عمل تھا، میں تمام اہل لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ویکسین کی خوراک لیں، ویکسین محفوظ ہیں اور میں ویکسین تیار کرنے پر تمام سائنسدانوں کو مبارک باد دیتا ہوں‘‘ ۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے بعد بھی کووِڈ ۔19سے متعلقہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دنیا نے ہندوستانی سائنس دانوں کی ذہانت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے تمام فرنٹ لائن کارکنوں ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بھی شکریہ اَدا کیا جو کووِڈ۔19 کے خلاف زبردست لڑائی کی رہنمائی کرتے ہیں۔