راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہا ئوس کیپنگ شعبہ کیساتھ ساتھ نجی سیکورٹی انچارج سوم راج کی جانب سے کووڈ کے دورا ن انجام دی جارہی خدمات کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی دورے کے دوران تعریف کی ہے ۔گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر نے کچھ دن قبل اخبارات میں سوم راج کی خدمات کے سلسلہ میں شائع ہو ئی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اُس کے بارے میں دریافت کیا تاہم اس دورا ن ہسپتال انتظامیہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ سوم راج کسی گھریلو معاملہ کی بنیاد پر چھٹی پر ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووڈ کے دوران معیاری خدمات انجام دینے کے سلسلہ میں سوم راج کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔غور طلب ہے کہ سوم رام نوشہرہ سب ڈویژن کے سیری علاقہ کا رہائشی ہے جو کہ گور نمنٹ میڈیکل کالج میں ہائوس کیپنگ کیساتھ ساتھ نجی سیکورٹی انچارج کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہا ہے ۔