جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے موسم گرما کے جاری سیزن کے پیش نظر جموں ڈویژن کیلئے محکمہ بجلی کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ راج بھون میں منعقدہ اس میٹنگ میں جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) اور جے اینڈ کے پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمٹیڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کاری کے نظام کو ہموار کرنے کیلئے متعدد ہدایات جاری کیں ۔ عوام کی تکلیف سے بچانے کیلئے تباہ شدہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے شہری علاقوں میں تباہ شدہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے 8 گھنٹے کی ڈیڈ لائین مقرر کی جبکہ دیہی علاقوں میں 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے محکمہ بجلی سے کہا کہ صارفین کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھانے کے علاوہ مستقبل کے نقطہ نظر کو اپنائیں ، خریداریوں کو پیشگی انجام دیں اور تاخیر کیلئے ذمہ داریاں طے کریں ۔ انہوں نے ہر سطح پر عہدیداروں کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ سپلائی میں رکاوٹ ، نیٹ ورک لچک کو کم کرنے کیلئے قلیل مدتی اور درمیانی مدتی اقدامات کا فوری طور پر دوبارہ جائیزہ لینے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مرمت اور تبدیلی کے کام کو مزید موثر بنانے کیلئے ٹرانسفارمروں کو انسٹالیشن اور مرمت کی تفصیلات کے ساتھ ایک منفرد شناختی نمبر ملے گا ۔ انوینٹری منیجمنٹ کیلئے ایک آن لائین نظام کی تیاری ، بجلی کے استعمال ، بلنگ اور جمع کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ایک میٹر ریڈرنگ ایپلی کیشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک ماہ کی ٹائم لائین طے کی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر فعال بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کے عمل کو تیز کریں ، زیادہ سے زیادہ بجلی کی کھپت والے علاقوں کو ترجیح دیں ۔ پبلک ڈومین میں بجلی کی کٹوتی کے نظام الاوقات ڈالیں اور دیہات میں بجلی کی بندش کے معاملات کو حل کریں ۔ اُنہوںنے گرڈ سٹیشنوں کے اَپ گریڈیشن کام کی نگرانی ، تقسیم کاری کو مضبوط بنانے ، ٹرانسمیشن لائنوں کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی کی فوری ضروریات پرتوجہ مرکوز کرنے ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی بحالی پر بھی توجہ دینے کے لئے سینئراَفسران کی ہدایات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹرانسفارمروں کے نقصان کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اِقدامات کریں ۔ اس کے علاوہ بجلی بلا خلل کی رُکاوٹوں کو کم کرنے کے لئے ڈھانچے کو اَپ گریڈ کیا جائے۔اُنہوںنے کہا کہ آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو بجلی کی فراہمی کا درجہ دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ آکسیجن پلانٹس کو بیک اَپ کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ موسم گرما میں ہر گھر کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بجلی بحالی کا فوری عمل اور زیادہ مؤثر بنانے کے لئے حکمت عملی کا طریقہ اختیار کیا جائے ۔اُنہوںنے ضلع میں بجلی کی طلب اور رسد کی پوزیشن ، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کا بفرسٹاک، وصول کرنے والے سٹیشنوں کا بڑھاوا ، سپیئرس اور انوینٹری کی خریداری ، درختوں کی شاخوں کو کاٹنے / تراشنے کی حیثیت کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں بجلی کے شعبے کو مضبوط بنانے سے متعلق گزشتہ ہدایتوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے لیفٹیننٹ گورنر کو گرمیوں کے سیزن کے لئے محکمہ کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس کے علاوہ صوبہ جموں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے مختلف منصوبوں کی صورتحال جس میں پی جی سی آئی ایل جتوال کے ساتھ 220 کے وی لیلو -1 انٹرکنکشن ہونا ، 160 کی تعمیر ، ایم وی اے 220/66 کے وی جی ایس ایس گھٹی کٹھوعہ اور اس سے وابستہ 220 کے وی ڈی / سی تھین ہیرانگر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ 160 ایم وی اے 220/66 کے وی جی ایس ایس ، سانبہ اور اس سے وابستہ 220 کے وی ڈی / سی جتوال – سانبہ ٹرانسمیشن لائن ، جی ایس ایس بارن میں گنجائش کے اضافے کا کام ، جی ایس ایس کنال میں صلاحیت کے اضافے کا کام ، جی ایس ایس گلاڈنی میں صلاحیت کے اضافے کا کام بھی شامل ہیں۔