سرینگر//لیتہ پورہ پلوامہ میں دو برس قبل ہلاک ہوئے سی آ ر پی ایف اہلکاروں کو وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان جوانوں کی قربانیاں ملک ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات فوج اور فورسز جوانوں کی قربانیوں سے ہی وادی کشمیر میں آج امن کی فضاء لوٹ آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لیتہ پورہ پلوامہ میں دو برس قبل 14فروری کو ہوئے ایک فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے قریب 41اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور آج کے دن اس واقع کو یاد کرتے ہوئے حملے میں ازجاں ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ہمارے لئے ایک اثاثہ سے کم نہیں ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو سال قبل پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے خودکش حملے میںمارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ امیت شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اور ان کے گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔‘‘امت شاہ نے کہا کہ فوج کی ان قربانیوں کی بدولت ہی جموں کشمیر میں دفعہ 370کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہوئی کیوںکہ فوج و فورسز نے برسوں تک جنگجوئوں کے ساتھ درپردہ جنگ لڑ کر اس پر فتح پائی اور وادی کشمیر میں امن کی فضاء قائم ہوسکی ۔ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی ان قربانیوں کو دیش ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی ہر طرح کی معاونت کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس درپردہ جنگ میں اس کو منہ کی کھانی ہے تاہم آج بھی پاکستان کے ارادوں میں کوئی فرق نہیں آیا ۔ انہوں نے لیتہ پورہ پلوامہ حملے میں جاں بحق فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان جوانوں کی قربانیاں اور ان کے گھر والوں کو دیش کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے یہ بات دہرائی کی فوجیوں کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی سرکاری وعدہ بند ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا مہلوک اہلکاروں کو خراج
سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ خودکش حملے کی دوسری برسی کے موقع پراُن فوجی اہلکاروں، جواس حملے میں مارے گئے تھے، کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’قوم 2019میں پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کی مقروض ہے اور ان کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘‘۔اتوار صبح انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا اس حملے میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
’’نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے‘‘
سرینگر//لیتہ پورہ اونتی پورہ فدائین حملے کی دوسری برسی پر اپنے ساتھی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ حملے کو’’نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے‘‘۔سی این آئی کے مطابق سی آر پی ایف نے لیتہ پورہ اونتی پورہ فدائین حملے میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ سی آر پی ایف نے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں لکھا ’’ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے‘‘۔ سی آر پی ایف نے لکھا کہ ہم پلوامہ حملے میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مہلوک بھائیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔واضح رہے کی سال 2019میں 14فروری کو لیتہ پورہ اونتی پورہ میں فدائن حملہ ہوا جس میں 40سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔اس حملے کی دوسری برسی پرجاں بحق ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملے کو کبھی بول سکتے نہیں ہے ۔