طرابلس// بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے لیبیا کے ساحل کے قریبی سمندر میں 70مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گہ اس سے قبل 27فروری اور 12مارچ کو کشتی ڈوبنے کے 2مختلف واقعات میں 22افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 47افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ حالیہ واقعے میں توبروک نامی لیبین شہر کے پاس کشتی ڈوب گئی، جس میں 25مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 225مہاجرین غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھرمریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی ٹرک 13سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں ناقص ٹائرلگا ہوا تھا جوبریک لگنے پرصحیح طورپررک نہ سکا اورٹرک وین سے جا ٹکرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی رو سے واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے جس میں کسی مجرمانہ پہلو کا امکان نہیں۔ادھر جنوبی سری لنکا کے والاسمولا میں جمعہ کے روز ایک بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 32 طلبہ زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش ا?یا۔
لیبیا کے قریب کشتی ڈوب گئی
