لیبیا ئی وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

لندن //لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد پر تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے وزیراعظم پراس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گھرواپس جارہے تھے۔لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل قراردیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بُرکینا فاسو میں حکومت کی غیر آئینی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور وہاں کے صدر روچ مارک کرسچین کابورے اور دیگر سرکاری حکام کی رہائی اور تحفظ کا مطالبہ کیا ۔سلامتی کونسل کے ایک بیان کے مطابق، ‘کونسل کے اراکین مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکوواس) اور افریقی یونین کی جانب سے برکینا فاسو کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر غور کیا۔