عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیبر کمشنر جموں و کشمیر چرندیپ سنگھ نے بدھ کولیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ شری امرناتھ جی یاترا-2024 کے سلسلے میں ایک تیاریی میٹنگ کی صدارت کی۔ڈپٹی لیبر کمشنر جموں، ڈپٹی لیبر کمشنر (سنٹرل)، ڈپٹی ڈائریکٹر (منصوبہ بندی)، گاندربل، سری نگر، اننت ناگ، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، ادھم پور اور راجوری کے اسسٹنٹ لیبر کمشنروں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے آنے والے اور پہلگام دونوں مقامات سے شری امرناتھ جی کے مقدس غار تک یاتریوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے والے سروس پرووائیڈرز جیسے پونیوالوں، پالکیوالوں، پتھووالوں اور ڈانڈیوالوں کے رجسٹریشن کے لئے ایکشن پلان 2024 کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئیلیبر کمشنر، جموں و کشمیر نے کہا کہ ’محکمہ لیبر کا یاترا کے ہموار انعقاد میں ایک اہم کردار ہے‘ اور مزید کہا کہ محکمہ لیبر سروس فراہم کرنے والوں کی پیشگی رجسٹریشن ان کے آبائی اضلاع اور گاندربل اور اننت ناگ اضلاع میں واقع کیمپوں میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کے حق میں RFID کارڈز کے بروقت اور پریشانی سے پاک اجرا کو یقینی بناناہے۔لیبر کمشنر نے ہدایت دی کہ جیسے ہی رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے سروس فراہم کرنے والوں کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔یاترا 2024 کے لئے مختلف کاموں کے لئے رکھے گئے ٹھیکیداروں اور کنٹراکٹ ورکرز کے سلسلے میں دیگر لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ بہتر تال میل پر زور دیتے ہوئے، لیبر کمشنر نے کہا کہ لائن ڈپارٹمنٹس پرنسپل ایمپلائر ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ وہ ایسے تمام ٹھیکیداروں کی فہرست شیئر کریں جو ان کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔