جموں //ایک نجی سکول آر ایم پبلک سکول کی جانب سے لیبر ڈے منانے کیلئے ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق خصوصی مجلس کا اہتمام انچارج سمن لتا، پری پرائمری ونگ کی کارڈی نیٹر جسدیپ کور اور انکی ٹیم کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔نیسلنگ ،کرچ کے نونہالوں نے بچہ مزدوری پر ایک ڈرامہ پیش کیا،جس کا مقصد بچہ مزدوری کو روکنا تھا۔ سکول کے نونہالوں اور اساتذہ نے سکول کی maids کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان میں اشیائے خوردنی تقسیم کئے۔سکول کی ٹرسٹی ریتا مینگی اور پرنسپل رویندر کور بھی اس موقعہ پر موجود تھے، جنھوں نے اپنے خطاب میں لیبر ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچہ مزدوری کی بدعت کو ختم کرنے پر زور دیا ۔