جموں// جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناﺅ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
جموںپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصاویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناﺅ بھڑکنے کا اندیشہ ہو“۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔