لوگوں کو درپیش مسائل کا حل، گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربارمنعقد

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے حکومت کی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے چرچ لین سونہ وار میں جے کے گورنرس گریوینس سیل میں لوگوں کے مسائل سُننے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جہاں کافی تعداد میں عوامی وفود اور لوگوں نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُجاگر کئے۔وفود میں سول سوسائٹی گرؤپ، مختلف محکموں کے کیجول ورکر، پولیٹیکل مائیگرینٹس کے علاوہ سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ، کولگام، بڈگام، گاندر بل، پلوامہ اور راجوری سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے اپنے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو سامنے رکھا اور ان کے حل میں حکومت کی مداخلت طلب کی۔ مشیر موصوف نے لوگوں کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ جائیز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفود کی طرف سے اُجاگر کئے گئے معاملات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔