لوک سبھا چناو2019، بانڈی پورہ میں میڈیا سرٹیفکیشن اور مانٹیرنگ کمیٹی کا قیام

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی آفس نے ضلع میں رقم دے کر خبریں نشر کروانے پر روک لگانے کے لئے میڈیا سڑفیکیشن اور مانٹیرنگ کمیٹی  کا قیا م عمل میں لایا ہے۔ ضلع سطح پر قایم کی گئی یہ کمیٹی چناو ضوابط کے تحت تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی میڈیا میں اشتہارات کی آ ڑ میں خبریں پیش کرنے سے روکنے کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات کو سرٹیفائی  کرے گی۔ضلع چناو آفیسر شہباز احمد مرزا کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ ضلع انفارمیشن آفیسر بانڈی پورہ کمیٹی کے ممبر سیکریٹری کے طور پر فرائیض انجام دیں گے۔