لوک سبھا پولنگ: گیارہ بجے تک ریاست میں24فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر/جمعرات کو صبح گیارہ بجے تک جموں کشمیر کی بارہمولہ  اور  جموں نشستوں کیلئے مجموعی طور پر24.66فیصد ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بارہمولہ ضلع میں صبح گیارہ بجے تک 11.40فیصد،کپوارہ ضلع میں19فیصد جبکہ بانڈی پورہ ضلع میں12.63فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولنگ کے پہلے چار گھنٹوں کے دوران بارہمولہ نشست کیلئے19.36فیصد مائیگرنٹ ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

اسی طرح ضلع جموں میں30.57فیصد، ضلع سامبہ میں35.91فیصد ،ضلع راجوری میں 30.80فیصد جبکہ پونچھ ضلع میں صبح گیارہ بجے تک32.83فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

لوک سبھا انتخابات میں آج جموں کشمیر میں دو نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا اور یہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔