سرینگر/سرینگر اور اُدھمپور پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا کیلئے دوسرے مرحلے کی پولنگ جمعرات کوجاری ہے ۔
جہاں سرینگر پارلیمانی حلقے میں صبح کم رفتار پر ووٹنگ شروع ہوئی، وہیں اُدھمپور حلقے سے بھاری ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حلقوں کے اندر پولنگ پُر امن طریقے سے جاری ہے۔
اُدھمپور کے کٹھوعہ حلقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ، ریاسی اور اُدھمپور اضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر رائے دہندگان کا رش ہے۔
ادھر سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور لوگ ایک ایک کرکے ہی پولنگ سٹیشنوں پر نظر آرہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صبح نو بجے تک ضلع سرینگر میں 0.9فیصد، ضلع بڈگام میں 1.6فیصد اور ضلع گاندربل میں 1.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
حکام نے پولنگ والے علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔