سرینگر/ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دن کے تین بجے تک19.0فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ میں تین بجے تک26.1فیصد جبکہ ضلع کپوارہ میں38.7فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کی دو نشستوں پر کل ملاکر دن کے تین بجے تک 46.17فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
جموں ۔راجوری سیٹ میں تاہم ووٹنگ کی شرح فیصد کافی زیادہ رہی اور وہاں تین بجے دن تک ضلع جموں میں59.0فیصد، ضلع سامبہ میں66.6فیصد، ضلع راجوری میں58.4فیصداور ضلع پونچھ میں53.4فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں آج جموں کشمیر کی دو نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا اور یہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔