سرینگر/جموں کشمیر کی دو نشستوں پر جمعرات کو لوک سبھا کی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تین بجے تک مجموعی طور پر38.5فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اُدھمپور پارلیمانی نشست میں کٹھوعہ ضلع کے اندر اس مدت تک سب سے زیادہ یعنی64.4فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست پرضلع بڈگام میں دن کے تین بجے تک 17.1فیصد ،ضلع گاندربل میں14.4فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں5.7فیصدو وٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرینگر کی پارلیمانی نشست انہی تین اضلاع پر مشتمل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں تین بجے تک62.7فیصد،کٹھوعہ میں64.4فیصد،اُدھمپور میں63.1فیصد،رامبن میں50.8فیصد،ڈوڈہ میں57.2فیصد اور ضلع کشتوار میں50.4فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اُدھمپور پارلیمانی نشست انہی چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔
ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔