سرینگر/شمالی کشمیر کی بارہمولہ اور جموں کی لوک سبھا سیٹ کیلئے جمعرات کی صبح پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
حکام کے مطابق پولنگ کیلئے حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوا اور اس کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
حکام نے کہا کہ جموں ۔راجوری نشست کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے اور آر ایس پورہ۔سچیت گڑھ، سامبہ اور نوشیرا علاقوں میں ووٹران کو لمبی قطاروں میں دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ کے سوپور، اولڈ ٹائون بارہمولہ،کپوارہ اور بانڈی پورہ میں ووٹران کی کم تعداد نظر آرہی ہے تاہم گریز، کرناہ،اُوڑی وغیرہ جیسے دور دراز علاقوں میں ووٹران کی اچھی خاصی تعداد پولنگ سٹیشنوں پر موجود ہے۔
حکام کو اُمید ہے کہ دوپہر تک پولنگ سٹیشنوںپرووٹران کی تعداد بڑھ جائے گی۔