سرینگر/ سرینگر نشست کیلئے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بدھ کو ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے حکمنامے کے مطابق ٹریفک پولیس نے سرینگر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ18اپریل کو نشاط، شالیمار، ہارون اور متصلہ علاقوں کیلئے بڈیاری چوک اور گپکار کے راستے سے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح نشاط، شالیمار، ہارون اور متصلہ علاقوں کیلئے ایس کے آئی سی سی کے راستے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایڈوائزری کے مطابق جو لوگ ہارون، شالیمار، نشاط سے لالچوک کا سفر کرنے کے خواہشمند ہوں، وہ فور شور، روڑ اور حضرت بل کا راستہ اختیار کریں۔
جو ڈلگیٹ یا لالچوک علاقوں سے ہارون ،شالیمار، نشاط وغیرہ جانا چاہیں، اُنہیں نوپورہ۔خانیار۔رعنا واری کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔