ولاب (کپوارہ)//وادی لولاب میںشدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے نے ایک 6سالہ کمسن کی جان لی ۔ جمعرات بعد دو پہر موسم نے اچانک کرو ٹ لی اور بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا ۔لولاب وادی کو چھو ڑ کر ضلع کے دیگر علاقوں میں بارشو ں کی وجہ سے لوگو ں نے گرمی سے را حت کی سانس لی جبکہ کھیت کھلیانو ں میںموجود فصلو ں میں بھی نئی جان آگئی تاہم لولاب وادی میں قہر انگیز بارشو ں نے سیلابی صورت حال پیدا کی ۔سیور لولاب میں بارشو ں نے سیلابی رخ اختیار کیا اور نالہ ورنو کے پانی میں اس قدر اضافہ ہوا کہ اس نے ایک کمسن کی جان لی ۔ 6سالہ برہان احمد ولد اعجاز احمد ملہ اپنے مکان کے باہر صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران مکان کے نزدیک گزر رہے نالہ کا پانی صحن میں داخل ہوا اورسیلابی ریلے نے کمسن برہان کو اپنے ساتھ بہا لیا ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور بچائو کارروائی شروع کی اور برہان کو بہت دور نالہ سے بر آ مد کیا ۔تاہم برہان کونزدیکی اسپتال میں ڈاکٹر و ں نے مردہ قرار دیا ۔اس دوران لولاب وادی کے دیگر علاقہ میں بھی سیلابی پانی نے کئی رہائشی مکانو ں کو جزوی نقصان پہنچایا ۔لال پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اندر نالہ میں طغیانی آنے کی وجہ سے ہزارو ں کنال پر مشتمل زرعی اراضی کو زبردست نقصان پہنچا ۔انہو ں نے کہا کہ سیلابی پانی نے دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ میوہ باغات اور سبزی کو شدید نقصان سے دو چار کیا ۔اس دوران ضلع کے راجواڑ ہندوارہ کے متعدد علاقوں زچلڈارہ ،لچھم پورہ ،آہ گام ،وڈر بالا ،بہنی پورہ میں تیز ہوائو ں اور قہر انگیز ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے لولاب میں محکمہ مال کی ایک ٹیم روانہ کردی ہے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے متحرک ہونے کی ہدایت دی ۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی کھوڈی گاگل میں ایک بزرگ خاتون شمیمہ کو سیلابی ریلے نے اپنا ساتھ بہا لیا تھا ۔