لولاب میں سیاحتی میلہ منعقد

کپوارہ//محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے لولاب وادی میں ایک  سیاحتی میلہ منعقد کیا گیا جسمیں مختلف پروگرام پیش کئے گئے ۔اس موقع پر نا ظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ سیاحت ضلع کپوارہ کے صحت افزا مقامات کوجا زب نظر بنانے کے لئے کو شا ں ہے ۔ہفتہ کے رو ز قدرتی حسن سے مالامال وادی لولاب کے چنڈی گام علاقہ میں محکمہ سیا حت اور ضلع انتظامیہ کی اشتراک سے ایک روزہ سیا حتی میلہ منعقد کیا گیا جس میں کے دوران لوگو ںکی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرلولاب کے خوب صورت نظارو ں کے درمیان کلچرل اور ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔اس موقع پر نا ظم سیا حت ڈاکٹر جی این اتیو نے کہا کہ سیا حت کو فرو غ دینے کے لئے محکمہ ہر سال ایسے میلہ منعقد کرتا ہے تاکہ لوگ ان میلو ں سے لطف اندو ز ہونگے اور اسی کڑی کے تحت لولاب وادی کے چنڈی گام علاقہ میں بھی یہ میلہ منعقد کیا گیا ۔ناظم سیا حت کا کہنا تھا کہ کپوارہ ضلع کی تہذیب بہت ہی مختلف اور خوبصورت ہے اور ایسے پروگرامو ں کے ذریعے یہاں کے کلچرل اور ثقافت کو فرو غ ملے گا ۔انہو ں نے یقین دلایا کہ سیاحت کو فرو غ دینے کے لئے یہا ں کے سیا حتی مقامات کے بنیادی ڈھانچے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی ۔اس دوران لولاب وادی کے لوگو ں نے کہا کہ لولاب وادی جموں و کشمیر کے خوبصورت خطوں میں سے ایک ہے اور لولاب وادی کو قدرت نے ہر قسم کے نظارے بخشے ہیں جبکہ یہ حسین وادی اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش نظارو ں کی وجہ سے مشہور ہے اور سیر و تفریح کے لئے آج بھی لوگ لولاب آتے ہیں ۔لوگو ں نے محکمہ سیا حت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حسین وادی کی طرف اپنی بھر پور توجہ دیں تاکہ یہا ں کے صحت افزا مقامات کو چار چاند لگ جائیں ۔