کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب میں ایک تیندوے نے اودھم مچا دی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب کے خرہامہ سے لیکر چھپورہ تک ایک تیندوے نے گزشتہ ایک مہینہ سے دہشت مچا دی ہے ۔مقا می لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک مادہ تیندوہ اپنے بچو ں سمیت وادی لولاب کے خرہامہ اور دیگر مقامات پر دن دھاڑے گھومتی پھرتی ہے ۔گزشتہ مہینے چھی پورہ لولاب میں اس کے ایک بچے کو محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا ۔خرہامہ کے لوگو ں نے بتا یا کہ بدھ کو تیندوے کا ایک بچہ جو ں ہی بستی میں داخل ہو اتو مقامی لوگو ں نے اس کو پنجرے میں پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد ایک ٹیم وہا ں پہنچ گئی اور تیندوے کے بچے کو اپنی تحویل میں لیا ۔