پونچھ //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز احمد جان نے اسمبلی حلقہ پونچھ کے لورن علا قہ کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس دوران عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لورن علا قہ کی عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ لورن علا قہ میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر ئے ۔اس دوران مذکورہ علا قہ کے متعدد وفود نے این سی لیڈر سے ملا قات کر کے اپنی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے ایک نو ٹیفکیشن جاری کر کے ایک بڑی رہائشی علا قہ کو کنٹرول میں لیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مذکورہ علا قہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنانوٹیفکیشن واپس لے تاکہ مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے لورن میں سولر لائٹس کی تقسیم کاری کے سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ عبدالحد ،عبدالواحب ،عبدالمجید ،غلام محمد نجار ،رمضان نجار ،والی محمد ودیگران بھی موجود تھے ۔