منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ لورن بٹل کوٹ میںسائیں الاہی بخش کے آستانہ عالیہ پر سنیچر کو دو روزہ عرس اختتام پذیر ہوا جس میں بغیر کسی مذہب و ملت ہزاروں کی تعداد میں ریاست و بیرونِ ریاست سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ سائیں الاہی بخش کا عرس ہر سال کی طرح امسال بھی لورن بٹل کوٹ میں ان کے آستانہ عالیہ پر منایا گیا ۔اس عرس کے دوران پہلے دن ختمات شریف کا سلسلہ جاری رہا جس میں ضلع پونچھ اور راجوری کیساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔عرس کے دوسرے دن علماء کی جانب سے دینی تعلیمات اور اولیا ء اللہ کی زندگی پر خصوصی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔