کپوارہ//اشرف چراغ //کرالہ گنڈ لنگیٹ میں ٹریفک حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیورلقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو کونیل قاضی آبادمیں اُس وقت ایک ٹریکٹر لڑھک گیاجب وہ عشپورہ نار سے کہیں جارہا تھا۔ٹریکٹرالٹنے کی وجہ سے اس کاڈرائیور ارشاداحمدلون ولدمحمداکبر لون ساکن کونیل شدیدزخمی ہوگیا۔اگرچہ مقامی لوگوں نے اُسے اسپتال لیجانے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر موقعہ پرہی فوت ہوا۔
لنگیٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیورلقمہ ٔاجل
