کپوارہ//لنگیٹ ہندوارہ میںقائم قرنطینہ مرکز میں 40افراد کو 3کمروں میں رکھا گیا ہے اورایک بیت الخلاء ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیشنل پبلک سکول میں قرنطینہ کے مرکز میں رکھے گئے لوگوں کاالزام ہے کہ یہاں سہولیات کا سخت فقدان ہے۔ بیرون ریاست سے لوٹنے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ سکول عمارت 24کمروں پر مشتمل ہے جبکہ عمار ت میں4بیت الخلاء موجود ہیں اورپینے کے صاف پانی اور بجلی کا معقول انتظام ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ ان کیلئے فقط ایک بیت الخلاء کھلا رکھا گیا ہے جس کے نتیجہ میں وہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ 40کے قریب افراد کو صرف 3کمرو ں میں رکھا گیا جس کی وجہ سے سماجی دوری کا کوئی لحاظ نہیں رہتا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی کسی خاص ڈھنگ کا نہیں ہوتا جبکہ ان کے کمرو ں تک کھانے پہنچانے کے لئے بھی انتظامات نہیں ہیں اور وہ خود باہر جاکر اپنے لئے کھانا لاتے ہیں ۔ اس حوالہ سے مقامی نو ڈل آفیسر نے انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے پہلے ان افراد کیلئے بائز ہائر سکینڈری سکول میں قرنطینہ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مذکورہ سکول عمارت بستی میں قائم ہے جس کے بعد نیشنل پبلک سکول کا انتخاب عمل میں لایاگیا ۔انہو ں نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد سے کہا کہ وہ کسی بھی مشکلات کیلئے نو ڈل آفیسر سے رابطہ کریں ۔
لنگیٹ قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا فقدان | ۔40افرادکیلئے 3کمرے اور ایک بیت الخلاء
